کاروباری اخلاقیات کا ضابطہ

او ایل پی کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی کمپنی پر لاگو اور وضع کردہ قوائد و ضوابط کی تعمیل کریں۔ ہمارا ضابطہ اخلاق ان بنیادی میعارات کو متعین کرتا ہے جن کی پیروی ملازمین اپنے روز مرہ کے کاموں میں کرتے ہیں۔

 

کمپنی نے درج ذیل ضابطہ اخلاق کے اصولوں کو اپنایا ہے:

کمپنی کے بہترین مفاد میں کام کرنا اور س بات کو یقینی بنانا کہ ذاتی مفادات فیصلہ سازی پراثراندازنہ ہوں

کمپنی کے اندر اور باہر، رازداری کو اعلٰی ترین سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اوایل پی کی ملکیتی اور حساس معلومات کی حفاظت کرنا۔

قابل اطلاق قوانین، قواعد و ضوابط کی مکمل طور پر تعمیل

دیانتداری اور اخلاقی کاروباری طرز عمل کے اعلیٰ ترین معیارات کی پابندی

ایک دوسرے کے ساتھ احترام، انصاف پسندی اور وقار کے ساتھ برتاؤ کرتے ہوئے کام کرنے کے ماحول کو برقرار رکھنا۔

مناسب دیکھ بھال کے ساتھ اپنے اختیار کے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا

صارفین کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ برقرار رکھنا اوران کی ضروریات کے لئے خود کو وقف کرنا۔

ان اقدار پر زور دینا جو سماجی مفادات اور ہم آہنگی کی روایات کو آگے بڑھانے میں مددگار ہوں اور اپنی کاروباری سرگرمیوں کو اس انداز میں چلانا جو سماجی اور ماحولیاتی مسائل کے حل کو فروغ دیں۔

کام کرنے کے لئے مخلوط اور محفوظ ماحول کا عزم کرنا اور بلا تعطل کاروبار کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنا۔

معلوم ہونے والے کسی غیرقانونی یا غیر اخلاقی عمل کی اطلاع دینا اورنیک نیتی کے ساتھ معاملے کی معلومات دینے والے اہلکارکے خلاف کسی بھی قسم کے ناروا سلوک کی روک تھام کرنا