اورکس کارپوریشن ٹوکیو، جاپان میں مقیم ایک مربوط مالیاتی خدمات فراہم کرنے والا گروپ ہے، جو کارپوریٹ اور ریٹیل صارفین کو جدید اور ویلیوایڈڈ مصنوعات اور خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹوکیواور نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے۔دنیا بھر کے 26ممالک اور علاقوں میں آپریشنز کے ساتھ، اورکس کی سرگرمیوں میں کارپوریٹ مالیاتی خدمات، جیسے لیزاور قرض نیز آٹوموبائل آپریشن، رئیل اسٹیٹ سی متعلقہ فنانس، رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ، لائف انشورنس اور انوسٹمنٹ بینکنگ شامل ہیں۔ خصوصی لیزنگ صلاحیتوں اور آپریشنل دائرہ کارکووسی کرکے منافع حاصل کرنے سے اورکس نے گزشتہ سالوں میں مسلسل ترقی حاصل کی ہے۔اورکس نے اپنی لیزنگ کی مہارت کو مختلف قسم کے مالیاتی لین دین کے ساتھ مادی اثاثوں کے انتظام میں خصوصی صلاحیتوں کے ساتھ پورا کیا ہے۔گروپ کی بنیادی طاقت اس کی قابلیت میں ہے کہ وہ نت نئے کاروباری مواقعوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے خود کو ایک قدم آگے رکھے