ماتحت ادارے

اوایل پی سروسز پاکستان (پرایئویٹ) لمیٹڈ

او ایل پی سروسز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (سابقہ اورکس سروسز پاکستان (پرایئویٹ) لمیٹڈ) ("مینیجمنٹ کمپنی") کو اس وقت کے قابل اطلاق کمپنیز ایکٹ، 1913 (اب کمپنیز ایکٹ، 2017) کے تحت فروری 1957کو ایک پرایئویٹ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اسے مضاربہ کمپنیز اینڈ مضاربہ (فلوٹیشن اینڈ کنٹرول)آرڈینینس، 1980کے تحت مضاربہ کمپنیز اور مضاربہ رجسٹرار کے ساتھ مضاربہ کمپنی کے طور پر رجسٹر کیا گیا۔ مینجمنٹ کمپنی کی بنیادی سرگرمی مضاربہ کمپنیز اور مضاربہ (فلوٹیشن اینڈ کنٹرول) آرڈینینس1980کے مندرجات کے تحت مضاربہ کمپنی کے طور پر کام کرنا ہے

رابطہ کی تفصیل: آفس نمبر 601، سیدنا طاہر سیف الدین میموریل ٹرسٹ بلڈنگ، سول لائن، بیمونٹ روڈ، کراچی پاکستان

ٹیلیفون:35930000 21 92+

اوایل پی مضاربہ

اوایل پی مضاربہ (سابقہ اورکس مضاربہ)(سابقہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ مضاربہ)1987میں، 1980کے مضاربہ آرڈیننس کے تحت قائم کیا گیا۔ پاکستان کے سب سے بڑے مضاربہ اداروں میں سے ایک ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں اندراج شدہ ہے اور اپنے سرٹیفکیٹس پر بہترین منافع دینے کی تاریخ رکھتی ہے