کارپوریٹ فنانس

اوایل پی کی کاروباری سرگرمیوں کا مرکز کارپوریٹ فنانس، کارپوریٹ صارفین کو خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ان کی کاروباری توسیع کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لیز/فنانس کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
اوایل پی اپنی کارپوریٹ کسٹمرز کو آپ کے کیش فلو پر کوئی دباو ڈالے بغیر منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے حاصل کرنے کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ مالیاتی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

کارپوریٹ لیز فنانسنگ پلانٹ اور مشینری، گاڑیوں اور آفس آٹومیشن مصنوعات کے حصول کے لیے درمیانی سے طویل مدتی بنیادوں پر فراہم کی جاتی ہے۔

ہمارا عملہ صارف کی ضروریات کے مطابق لیز کی تشکیلمیں ذاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے اچھی طرح سے تربیتیافتہ ہے جس میں اسٹیپ اپ/اسٹیپ ڈاون لیز رینٹل، فکسڈ ریٹ/متغیر شرح لیز رینٹل، گریس پیریڈ، بیلون کی ادائیگی کے اختیارات وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں۔

فنانس لیز اس اصول پر مبنی ہے کہ منافع اثاثے کو استعمال کر کے کمایا جاتا ہے نہ کہ کسی اثاثے کی ملکیت کے ذریعے۔ اسی تصور نے جدید لیز فنانسنگ کو فنانسنگ کے متبادل کے طور پر فروغ دیا ہے

اوایل پی کارپوریٹ فنانس کیسے کام کرتا ہے؟
آپ کوایک ایسے اثاثے کی نشاندہی کرنی ہے جس کی آپ کو اپنے کاروبار کے لئے ضرورت ہو۔ ہمارا مستعد اور پیشہ ورانہ عملہ کریڈٹ کی جانچ اور جائزے کے لئے مطلوبہ دستاویزات کمع کرانے کے لئے آپ کے ساتھ رابطہ کرے گا۔

آپ کے کاروبار کے لئے کریڈٹ کے جائزے اور منظوری کے بعد، اوایل پی اثاثے خرید کر متفقہ شرائط و ضوابط کے مطابق پہلے سے متعین شدہ ادایئکی کی مدت کے لئے آپ کو اثاثے کے لامحدود استعمال کی سہولت فراہم کر دے گا۔
فنانس لیز آپ کو حال ہی میں خریدے گئے اثاثوں میں بندھے ہوئے کیش کو 'سیل اینڈ لیز بیک' ٹرانزیکشن کے ذریعے جاری کرنے کی اجازت دیتی ہے، جس سے آپ کے کاروبار کے لیے دستیاب ورکنگ کیپیٹل میں اضافہ ہوتا ہے۔

اوایل پی نے تین دہایئوں سے زیادہ عرصے سے ملک بھر کی کمپنیوں کو جامع لیزنگ خدمات فراہم کی ہیں