Latest News

اورکس لیزنگ پاکستان اور اورکس مضاربہ نے مینیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان ایوارڈ جیت لئے

9 مارچ 2020: اورکس لیزنگ پاکستان لمیٹڈ کو مسلسل 5 ویں بار لیزنگ سیکٹر میں مینیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ او ایل پی سے وابستہ کمپنی اورکس مضاربہ نے مسلسل تیسری بار مضاربہ سیکٹر میں کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

 

یہ ایوارڈ 9 مارچ 2020 کو منعقدہ مینیجمنٹ ایسو سی ایشن آف پاکستان کی 35 ویں کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب میں او ایل پی اور اورکس مضآربہ کو پیش کئے گئے۔

 

1982 میں اپنے آغاز کے بعد سے، مینیجمنٹ ایسو سی ایشن آف پاکستان کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ شاندار کارکردگی دکھانے والی ترقی پسند اور روشن خیال روایات کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے اعزاز سے نواز رہا ہے۔

 

کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈز کے فاتحین کو غیر معمولی رول ماڈل سمجھا جاتا ہے اور دوسرے اداروں کے لئے بھی مینیجمنٹ کی بہترین روایات کو قائم کرنے کی ترغیب دیتے ہیں